حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

Aug 15, 2025 | 14:43:PM
حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کا غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے، اگر حکومت ہمارے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان نہیں بچے گا۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم  نے  کہا کہ اسرائیل امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلئے کربلا کی جنگ لڑیں گے، لبنانی حکومت کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان منی لانڈرنگ سکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا: آئی ایم ایف

نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بدامنی اور تباہی کی پوری ذمہ داری لبنانی حکومت پر عائد ہوگی، اگر  حکومت ہمارے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان  نہیں بچے گا، امریکی سفارتخانے سمیت ہر جگہ احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔