ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں: سینیٹر علی ظفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے ہوگا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں دو آرا ہیں ایک کے مطابق ہر صورت مقابلہ کیا جائے، دوسری کے مطابق ایسے انتخابات میں حصہ لینے کا فائدہ نہیں، علی ظفر نے کہا کہ سچ سب کے سامنے ہے اور اسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے پاکستان کے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سیاست میں مذاکرات کا کلیدی کردار ہے مگر اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اس پر بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔