ایف بی ار نے 24 گھنٹے کے لئے اپنی ویب سائٹس بند کیو ں کیں ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Aug 15, 2022 | 13:42:PM
ایف بی ار نے 24 گھنٹے کے لئے اپنی ویب سائٹس بند کیو ں کیں ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
کیپشن: fbr website
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کے لیے بند کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ: تحریک انصاف کی قیادت کا بڑا فیصلہ

13 اگست ہفتے کی شام  کو ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا  ،جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر  نے ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹس کو حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے معمول کی مینٹیننس کے لیے بند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دس دن قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے ویب پورٹل معمول کی دیکھ بھال کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس کی اطلاع ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عوام کو باضابطہ طور پر دی گئی تھی مگر اس بار ایف بی آر نے اپنی خدمات کی عدم دستیابی کے بارے میں عوام کو مطلع نہیں کیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال 15 اگست کو بھارتی ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا تھا اور 72 گھنٹے سے زائد عرصے تک ٹیکس مشینری کے ذریعے چلائی جانے والی تمام سرکاری ویب سائٹس کو بند کردیا تھا۔ 

تاہم ان ویب سائٹس کو آج صبح سرکاری اوقات کار شروع ہونے سے پہلے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔