شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ: تحریک انصاف کی قیادت کا بڑا فیصلہ

Aug 15, 2022 | 12:34:PM
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے زیرِ حراست ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: عمران خان اور شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے زیرِ حراست ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

 تحریک انصاف کے تین وفود الگ الگ ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کریں گے۔ پہلا وفد تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کو جھٹکا: حکومت کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق چیف وہپ عامر ڈوگر دوسرے وفد کی قیادت کریں گے۔ سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت کریں گے۔

 علی اعوان کے زیر قیادت وفد مقامی ذمہ داران پر مشتمل ہوگا۔ عامر ڈوگر کی قیادت میں جیل میں شہباز گِل سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق اراکین قومی اسمبلی شامل ہوں گے۔

 تحریک انصاف کے اراکین سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیرِ قیادت وفد کا حصہ ہوں گے۔ شہباز گل سے ملاقات کے بعد تینوں وفود قیادت کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔