سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد عظیم چل بسے

Aug 15, 2022 | 11:05:AM
سابق, لارڈ میئر ,برمنگھم, کونسلر, محمد عظیم,مسلمان, وفات
کیپشن: سابق لارڈ میئر  برمنگھم کونسلر محمد عظیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق لارڈ میئر  برمنگھم کونسلر محمد عظیم انتقال کر گئے، رکن پارلیمنٹ جیس فلپس اور دیگر کونسلرز نےمحمد عظیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق کونسلر محمد عظیم 2019 سے 2021 تک مسلسل 2 سال لارڈ میئر کے عہدے پر فائض رہے، کونسلر محمد عظیم نے 2021 سے 2022 تک بطور ڈپٹی لارڈ میئر بھی ذمہ داریاں نبھائیں،کونسلر محمد عظیم 60 کی دہائی میں آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے۔

محمد عظیم برمنگھم کے چوتھے مسلمان لارڈ میئر تھے اور وہ حال ہی میں اسپارک بروک وارڈ سے دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے تھے،لارڈ میئر مورین کورنش اور لیڈر سٹی کونسل این وارڈ نے کونسلر محمد عظیم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری