طالبان کاطورخم بارڈر پرقبضہ،افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے 

Aug 15, 2021 | 12:27:PM
طالبان کاطورخم بارڈر پرقبضہ،افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے 
کیپشن: طورخم بارڈر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طورخم بارڈر پر بھی طالبان پہنچ گئے،افغان پولیس اور بارڈر فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے۔ 

ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر طالبان نے قبضہ کر لیا ،افغان بارڈر چوکیوں پر طالبان نے پوزیشن سنبھال لیں ہیں۔ پاک افغان بارڈر سیل کر دیا گیا  ہے اور پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی الرٹ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر پاکستان نے 6 گیٹس بند کر دیئے ہیں ، طورخم بارڈر سے پشاور کا فاصلہ بھی بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے 25 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ دارالحکومت  کابل سے 60 سے 70 کلومیٹر  دوری کے فاصلے پر ہیں

یہ بھی پڑھیں: آج متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان