وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالھکومت جدہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالھکومت جدہ پہنچ گئے۔
جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا.
جدہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کرین گے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا.
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس وزٹ میں وزیرِ اعظم ک شہباز شریف کے ہمراہ ہیں.
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ نے خلیج میں مزید دس ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کر لیا