ہنگو: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی، ٹیم محفوظ

Apr 15, 2026 | 13:01:PM
ہنگو: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی، ٹیم محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے درسمند میں پیش آیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی کے باعث انسدادِ پولیو ٹیم محفوظ رہی،فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔