گلگت بلتستان :عام انتخابات کا شیڈول جاری،20اپریل کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ،7جون کو الیکشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جب کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔
اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تخت بھائی: زہریلا کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق، ماں اور بہن کی حالت تشویشناک
امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔