مجلس وحدت المسلمین کاوفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی میزبانی سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)مجلس وحدت المسلمین نے 20اپریل کو وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی میزبانی سے انکار کر دیا۔
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر تین سال بعد مجلس وحدت المسلمین کا کنونشن ہوتا ہے،اس کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کی نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کاکہناتھا کہ اس کنونشن میں اپوزیشن اتحاد کی مختلف سیاسی جماعتوں کو بطور مبصر شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اس کنونشن میں اپوزیشن اتحاد کے قائدین صرف رسمی گفتگو کرنے کے پابند ہوں گے، اپوزیشن اتحاد کے جلسے کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کی جانب سے معاملے کو سمجھنے میں غلطی فہمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسلم لیگ ن کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق