بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Apr 15, 2023 | 22:57:PM
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: بابراعظم اور محمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی،یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔


ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل ہے، دونوں نے 15 بار اپنی ٹیم کو 50 رنز سے زائد کی شراکت داری فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے،آئل انڈسٹری کاحکومت سے مطالبہ