نواز شریف، مریم نواز کی خصوصی پروٹوکول میں عمرہ ادائیگی کی ویڈیوز وائرل 

Apr 15, 2023 | 08:35:AM
سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف اپنے خاندان سمیت سعودی شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف اپنے خاندان سمیت سعودی شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

میاں محمد نواز شریف نے بیٹی مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد سمیت ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے، شریف فیملی آج مکہ سے مدینہ منورہ جائے گی۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اہلِ خانہ کے ہمراہ پانچ برس بعد عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قاسم خان سوری کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

اس دوران شریف فیملی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں میاں محمد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کو خصوصی اہلکاروں کے حصار میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کو سعودی عرب میں عمرہ کے لیے شاہی مہمان کے طور پر دعوت دی گئی ہے