قومی اسمبلی کا کل ہونیوالااجلاس کس کی سربراہی میں ہوگا؟

Apr 15, 2022 | 22:43:PM
 قومی، اسمبلی ، اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی  کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کا کل ہونیوالااجلاس کس کی سربراہی میں ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کل (16اپریل)کو قومی اسمبلی  کا اجلاس شروع ہو گا جس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف کل اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےمطابق قاسم سوری قواعد و ضوابط کے قاعدہ 12کے تحت اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ پینل آف چیئر پرسن میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین حکومتی فیصلے کے خلاف پھٹ پڑے، 12 مئی کو احتجاج