غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ۔ملیحہ لودھی

Apr 15, 2022 | 12:32:PM
ملیحہ لودھی، فائل فوٹو
کیپشن: ملیحہ لودھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکا اتنا خفا ہوگیا ہو کہ وہ سازش کرے، غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سابق وزیر اعظم  عمران خان کے ’بیرونی سازش‘ کے بیانیے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق سفیر نے کہا کہ سازش اور مداخلت میں فرق ہوتا ہے، سفارتی مراسلوں میں سخت زبان استعمال ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے: عمران خان