قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا 

Apr 15, 2022 | 11:53:AM
قومی اسمبلی اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کیخلاف فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرکی جانب سے اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کے خلاف فوری حکم امتناع کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجربینچ نے کی۔
مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے دائردرخواست میں قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کے بجائے پہلے سے شیڈول 16 اپریل کواجلاس بلا کر اسپیکر الیکشن کی ووٹنگ کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ توپارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے تاریخ بھی مقررہوچکی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 22 اپریل کو ہو جائے گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے ہم اس میں مداخلت نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ کی بہت بے توقیری ہوگئی ہے کسی پرشک کرنے کی وجہ بھی نہیں ہے۔ آپ نے پارلیمان کی کاروائی میں مداخلت نا کرنے کے معاملے پر بھی مطمئن کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی پر گرفتاری،معاملہ عدالت پہنچ گیا