افغان شہری امن چاہتے ہیں، طالبان کے فیصلہ کن ردعمل کے منتظر ہیں، امریکی وزیر خارجہ 

Apr 15, 2021 | 19:59:PM
افغان شہری امن چاہتے ہیں، طالبان کے فیصلہ کن ردعمل کے منتظر ہیں، امریکی وزیر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کاکہناہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کسی کے بھی مفادمیں نہیں،افغان شہری امن چاہتے ہیں،افغان امن عمل کے شرکا طالبان کے فیصلہ کن ردعمل کے منتظر ہیں.
کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتھونی بلنکن نے کہاکہ امریکاافغانستان میں مستقل موجودگی نہیں چاہتا،افغانستان سے انخلا کا اب وقت اب آچکا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکاافغانستان کیساتھ اپنی سفارتکاری کوبڑھائے گا، امریکاافغانستان میں انسانی بنیادوں پرتعاون جاری رکھے گا۔
ان کاکہناتھا کہ امریکا کی افغانستان سے سیکیورٹی شراکت داری پائیدارہوگی،امریکی فورسزپرطالبان کے کسی بھی حملے کابھرپور جواب دیاجائےگا،انتھونی بلنکن نے کہاکہ افغان حکام نے صدربائیڈن کے انخلاکے فیصلے کاخیر مقدم کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، اذان پرپابندی لگا دی