بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کورونا کی خبروں سے افسردہ

Apr 15, 2021 | 09:29:AM
بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کورونا کی خبروں سے افسردہ
کیپشن: (فائل فوٹو)بالی ووڈ اداکار دھرمیندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھرمیندر کورونا وائرس کی خبر سن کر افسردہ ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے پوری دنیا پریشان ہے اور اس حوالے سے اداکار دھرمیندر اکثر فارم ہاؤس  چلےجاتے ہیں، جہاں وہ سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں اور بہتر زندگی گزارتے ہیں وہ اکثرشائقین کے لئے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ان ویڈیوز میں کبھی جانور دکھائی دیتے ہیں تو کبھی ان کے ساتھ کام کرنے والے نظر آتے ہیں۔اداکار دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کورونا کے دوران بڑھتی ہوئی مایوسی کو دور کررہے ہیں۔دھرمیندر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی خبر سن کر دل مایوس ہو جاتا ہے ...تو یہاں چلا آتا ہوں۔پلیز  پلیز ٹیک کیئر‘‘۔ویڈیو میں وہ گائے اور اس کے بچھڑے کو پیار اور بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دھرمیندر نے بتایا کہ یہ ان کا کنبہ ہے ، یہاں آکر ان کو بہت خوشی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!