زعفرانی ہانڈی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پلاؤ تو آپ نے بہت کھائے ہونگے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے منفرد طرز کے پلاؤ کی ترکیب بتا رہے ہیں جس کو گھر میں بنا کر آپ اسے دوسری مرتبہ ضرور پکانا پسند کریں گے۔
درکار اجزاء: مٹن ڈیڑھ کلو، چاول ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چھوٹے چمچے، پسی ہوئی سونف ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لونگ6 عدد، زعفران ایک چٹکی، پیاز 2 عدد، تیل حسب ِ ضرورت، نمک اور جائفل جاوتری حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاول صاف کرکے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے پیاز سنہر ی کریں۔
آدھی پیاز نکال لیں، پھر اس میں مٹن، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام اجزاء ڈال کر بھون لیں۔
اس کے بعد حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
مٹن گلنے کے بعد چاول ڈال دیں اور جب پانی خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔
زعفران کو تھوڑی سے پانی میں بھگو دیں، سب سے آخر میں جائفل، جاوتری اور تلی ہوئی پیاز اوپر سے ڈال شامل کر دیں، مزیدار زعفرانی ہانڈی پلاؤ تیار ہے۔