بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف طے شدہ میچ کھیلے گی، سیکرٹری بی سی سی آئی

Sep 14, 2025 | 09:44:AM
بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف طے شدہ میچ کھیلے گی، سیکرٹری بی سی سی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم طے شدہ میچ کھیلے گی اور اس فیصلے کے پیچھے مرکزی حکومت کی پالیسی ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران  بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ سے انکار کا مطلب صرف ایک میچ نہ کھیلنا نہیں ہوگا بلکہ اس سے بھارت کے عالمی کھیلوں میں مستقبل پر منفی اثر پڑے گا۔ ان کے مطابق اگر بھارت میچ سے دستبردار ہوتا تو اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے امکانات شدید متاثر ہوتے۔

سائیکیا نے کہا کہ “یہ کوئی ذاتی یا بورڈ کی خواہش پر مبنی فیصلہ نہیں، بلکہ حکومتی پالیسی ہے۔ چونکہ یہ ایک کثیر الملکی ایونٹ ہے اس لیے بھارت کو اس میں حصہ لینا ہی ہوگا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا

یاد رہے کہ پہلگام حملے کےبعد جب ایشیا کپ کا شیڈول جاری ہوا تو بھارتی شائقین نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔ مداحوں کا موقف تھا کہ ایسے وقت میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

بھارتی اوپنر شبھمن گل پریکٹس کے دوران زخمی

بی سی سی آئی سیکریٹری نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھی صورت عالمی سطح پر کھیلوں سے تنہا نہیں ہوسکتا۔ “اگر ہم پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہیں تو بین الاقوامی سطح پر بھارت کو نقصان پہنچے گا، جو مستقبل میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔”

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق اتوار کو ہی کھیلا جائے گا۔