مون سون کا 11واں سپیل ، پنجاب میں 16 سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

Sep 14, 2025 | 09:36:AM
مون سون کا 11واں سپیل ، پنجاب میں 16 سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پی ڈی ایم اے نے  پنجاب میں  مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

  پی ڈی ایم اے  نے  16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی  ، پی ڈی ایم اے پنجاب   نے  صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے  ،وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ 
محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں میں بڑے سیلاب کی پیشگوئی

شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں
 آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔