مستونگ میں دھماکہ ، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی

Sep 14, 2023 | 14:25:PM
مستونگ میں دھماکہ ، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے سینئر ہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ ، بم دھماکے میں سابق  ایم این اے زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان  دھماکے میں زخمی ہو گئے، ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا،سکیورٹی اداروں کی  بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکہ مستونگ قومی شاہراہ پر جوتو کے مقام پر ہوا ، نامعلوم دہشت گردوں  کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں 4افراد زخمی ہو ئے ۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،بتایا گیا ہے کہ سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا۔

نوٹ :اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ۔