غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا

Sep 14, 2022 | 16:07:PM
غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسجد الحرام میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ اصلاح اور مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے پورے غلاف کا جائزہ لیاجس میں ماہر کاریگروں نے اللہ کے گھر کے غلاف کے متعدد حصوں کی مرمت میں حصہ لیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کا کام سال میں کئی بار کیا جاتا ہے۔

زائرین کی وجہ سے غلاف کعبہ کو مرمت کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگروں کی ٹیم غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کے کام میں حصہ لیتی ہے اور غلاف کعبہ کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھنے کا کام کرتی ہے اور غلاف کعبہ کو رکن یمانی سمیت حجرہ اسود اور چاروں اطراف سے مرمت کیا جاتا ہے ۔

 فیکٹری کے سکریٹری انجینئرامجد الحازمی نے کہا ہے کہ رکن یمانی کی طرف سے غلاف کو زیادہ کھولا گیا ہے تاکہ زائرین کو مسح کرنے میں سہولت ہو۔