سوات دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

Sep 14, 2022 | 11:37:AM
سوات دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوات میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے مین جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 افراد کی لاشیں آج صبح ملی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رکن امن کمیٹی ادریس خان بھی شامل تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ہی خیبر پختونخواء کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق