خلائی سیاحت پر بھیجا جانے والا مشن حادثے کا شکار

Sep 14, 2022 | 10:17:AM
خلائی سیاحت پر بھیجا جانے والا مشن حادثے کا شکار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلیو اوریجن کمپنی کا چاند پر جانے والا خلائی مشن بوسٹر فیلئیرکے سبب حادثے کا شکار ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیو اوریجن کے خلائی سیاحت کے منصوبے کی تین کامیاب پروازوں کے بعد خلا نورودوں کے بغیر چوتھی خلائی پرواز روانہ کی جو کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔

نیو شیپرڈ راکٹ کو لانچنگ کے کچھ دیر بعد ہی بوسٹر فلئیرکا سامنا کرنا پڑا تاہم متعارف کرایا جانے والا کریو اسکیپ سسٹم کامیاب رہا جس کے باعث راکٹ سے منسلک کیپسول بحفاظت زمین کی طرف لوٹ گیا۔ کمپنی کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بلیو اوریجن  مشہور آن لائن ویب سائیٹ ایمزون کےمالک جیف بزوز کی ملکیت ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے صارفین کے لئے خوشخبری