سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے صارفین کے لئے خوشخبری

Sep 13, 2022 | 14:46:PM
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے صارفین کے لئے خوشخبری
کیپشن: انستا گرا،م
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی پوسٹ کو ری پوسٹ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :   پنجاب حکومت کی تبدیلی کا معاملہ،اپوزیشن اتحاد نے بڑا قدم اٹھا لیا

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی ٹیم ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے جارہی ہے جس کا نام ری پوسٹ فیچر  ہے ۔ شروع میں  بعض صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے ، ری پوسٹ فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس کو ری پوسٹ یا شیئر کرسکیں گے۔جس طرح کوئی فیس بک کی پوسٹ کو شیئر یا ٹوئٹر پر کسی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جاتا ہے اسی طرح انسٹاگرام پوسٹس کو بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے کھلا رکھے یا نہ رکھے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا ری پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا، جس کے بعد اسے سب کیلئے عام کردیا جائے گا۔