ایکشن پنجابی فلم ’چڑیاں دا چمبا‘ سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی

Oct 14, 2023 | 22:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کے تحت پنجابی ایکشن فلم ’چڑیاں دا چمبا‘ سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

فلم کی کاسٹ میں شرن کور، عمارہ دستور اور نیہا پووار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم اور بدلے کی کہانی عکس بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی کامیاب ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"کی نمائش کو ایک سال مکمل

فلم کو آج ہی پنجاب فلم سنسر بورڈ نے نمائش کیلئے پاس کیا جسے لاہور سمیت پاکستان بھر کے سیمنا گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کردیا گیا۔

امپورٹ پالیسی کی فلموں کی ریلیز سے ملک میں سینما بینوں کو بہترین اور معیاری فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔