نوشہرہ: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Oct 14, 2023 | 18:04:PM
نوشہرہ: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باچا خان) خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے گاؤں شیخی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعے میں شہری عقل خان، انکی اہلیہ اور دو نواسے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: اے این پی چپریال کے جنرل سیکرٹری نے اہلیہ سمیت زندگی کا خاتمہ کرلیا

اہل علاقے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکان اور چھت خستہ حالی کاشکار تھے جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالیں۔