مسلم لیگ ن کا ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ

Oct 14, 2023 | 14:52:PM
مسلم لیگ ن کا ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ہفتےلاہورکےسرحدی علاقےمیں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 15اکتوبر (اتوار) کومسلم لیگ ن ایک بڑا عوامی جلسہ کرے گی، ن لیگ کا یہ پاور شو قصور روڈ للیانی کےنواحی علاقےمصطفی آبادمیں منعقدکیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلمٹ کے بغیر پٹرول ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

جلسہ عام سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے، مریم نواز 21 اکتوبر سے قبل ماڈل ٹاؤن میں مختلف کنونشنز میں شرکت کریں گی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن دیگرشہروں میں ورکرزکنونشن سےویڈیولنک کےذریعےخطاب کریں گی۔