استنبول سے فلپائن جانیوالی غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ 

Oct 14, 2022 | 18:43:PM
استنبول، منیلا فلپائن، ترکش ایئر لائن، کراچی، میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ،
کیپشن: ترکش ایئر لائن جہاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استنبول سے منیلا فلپائن جانے والی ترکش ایئرلائن نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 084 میں دوران پرواز خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا ۔
جہاز کے کپتان نے کراچی ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹر کو طلب کیا،کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش خاتون مسافر ایلینا کی باڈی جہاز میں ہی فلپائن روانہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی