ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی 

Oct 14, 2022 | 17:51:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ، بڑی تبدیلی، عثمان قادر، جگہ، فخر زمان، قومی سکواڈ میں شامل
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی ،عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو15 رکنی قومی سکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لیگ سپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنالیا ہے، عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی سکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔
عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی،وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے سکواڈ میں شامل تھے،وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ کل لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔ 
پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔
قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رو¿ف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں جبکہ ٹریول ریزروزمیں محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادرکو رکھا گیا ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:
23 اکتوبر ۔ بمقابلہ انڈیا، میلبرن
27 اکتوبر ۔ بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ
30 اکتوبر ۔ بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ
3 نومبر ۔ بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
6 نومبر ۔ بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ