ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی، اور کس کس جگہ نمائش کی جائے گی؟ تفصیلات جانیے

Apr 25, 2024 | 19:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی، اس کے بعد ٹرافی کی ایبٹ آباد اور پانچویں پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں بھی نمائش کی جائے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی پاکستان مونومنٹ پر کی گئی، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، شہریوں نے یادگار ٹرافی کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز  کیخلاف وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر محسن نقوی کا ایکشن

بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں بھی کی گئی، علاوہ ازیں ٹرافی کو کل ابیٹ آباد لیجایا جائے گا اور لاہور بھی لیجایاجائے گا، مزید براں ورلڈکپ کی ٹرافی کو پاک نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔