لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دےدیا گیا

Oct 14, 2022 | 18:06:PM
 لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دےدیا گیا
کیپشن: لڑکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوستی کا جذبہ ایک بہت پاک اور شفاف جذبہ ہے ، اس سے انسانوں کے درمیان ایک دوسرے کو جاننے ، سمجھنے اور ایک دوسرے کیلئے جینے کی راہیں ہموار ہوتی ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا، اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر چنئی میں پیش آیا جہاں نوجوان لڑکے نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔ 

تفصیلات کے مطابق چنئی کے سینٹ تھامس ماؤنٹ اسٹیشن پر پیش آیا ایک واقعہ جس میں 20 سالہ ستھیا  جو کے بی کام کی طالبہ تھی اس کو 23 سالہ ستیش جو کہ مبینہ طور پر لڑکی کا دوست تھا ، اس نے لڑکی کو  چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ستھیا ٹرین کا انتظار کر رہی تھی کہ جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور ستیش نے  اسے پٹری پر دھکا دےدیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اس واقع کے بعد ستیش اسٹیشن سے بھاگ گیا اور پولیس نے اسٹیشن پہنچ کرستھیا  کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوا دیا۔