نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ :کانکررز اور چیلنجرز نے اپنے میچز جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے دن کانکررز اور چیلنجرز کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے،پہلے میچ میں کانکررز کی ٹیم نے سٹارز کو 111 رنز سے ہرا دیا،فاتح ٹیم کی ماہم انیس نے53 اور فاطمہ ثنا نے49 رنز بنائے،سٹارز کی معصومہ جعفری ، انوشا ناصر اور عروب شاہ نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
سٹارز کی اننگز میں عمیمہ سہیل 37رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، کانکررز کی طرف سے امبر کائنات نے تین وکٹیں حاصل کیں،ماہم انیس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
دوسرے میچ میں چیلنجرز کی ٹیم نے انونسیبلز کو7 وکٹوں سے ہرادیا،انونسیبلز کی منیبہ علی 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔فاتح ٹیم نےپہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 229 رنز بنائے جواب میں انونسیبلز 227 رنز بنا سکے۔
وحیدہ اختر،نیہا شرمین ، رامین شمین اور علینہ شاہ نے2-2 وکٹیں حاصل کیں، چیلنجرز کی طرف سے عائشہ ظفر نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صدف شمس نے 54 رنز بنائے، عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم ٹرافی : کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو 193 رنز سے شکست دیدی