شوہر پائلٹ کی محبت بھری اناؤنسمنٹ، مسافر بیوی شرما گئی ، صارفین نے ویڈیو کو بھی بلندیوں پر پہنچا دیا

Nov 14, 2025 | 11:51:AM
شوہر پائلٹ کی محبت بھری اناؤنسمنٹ، مسافر بیوی شرما گئی ، صارفین نے ویڈیو کو بھی بلندیوں پر پہنچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کسی محبت کرنے والے کے ساتھ سفر کرنا ہمیشہ ہی خوبصورت احساس ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کا شوہر ہی اُس جہاز کا پائلٹ ہو جس میں آپ مسافر ہوں، تو یہ لمحہ زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہو جاتا ہے,حال ہی میں ایسا ہی ایک دلکش واقعہ سامنے آیا جس نے کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے اور پرواز سے قبل ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہوتی ہے, اچانک جہاز کے سپیکر پر پائلٹ، جو خاتون کا شوہر ہے، ایک خاص اعلان کرتا ہے کہ ہمارے ہاں آج ایک بہت خاص مہمان موجود ہیں،میری بیوی قطار نمبر 9، سیٹ اے میں بیٹھی ہیں، براہِ کرم انہیں شرمانے کرنے کے لیے تالیاں بجائیں۔

یہ سنتے ہی خاتون شرما کر اپنا منہ ہاتھ سے چھپا لیتی ہیں جبکہ مسافر زور دار تالیاں بجاتے ہیں،تالیاں رکنے کے بعد پائلٹ مزید کہتا ہے ’شکریہ… لینڈنگ کے بعد شاید مجھے اس کا حساب دینا پڑے گا!پھر وہ اپنی پرسکون آواز میں پرواز کا دورانیہ بتاتا ہے،وہیلز اپ سے وہیلز ڈاؤن تک اندازاً ایک گھنٹہ اور 14 منٹ لگیں گے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ… کیونکہ یہ اس کے ساتھ میری پہلی مسافر فلائٹ تھی،اس ویڈیو نے  کروڑوں دل جیت لیے جبکہ اس خوبصورت لمحے نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، ویڈیو کو کروڑوں ویوز مل چکے ہیں اور لوگ اسے سال کی سب سے میٹھی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔