موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا دھرمیندر کی خفیہ ویڈیو بنانے والا ہسپتال ملازم گرفتار

Nov 14, 2025 | 10:03:AM
موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا دھرمیندر کی خفیہ ویڈیو بنانے والا ہسپتال ملازم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وُڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی ہسپتال سے نجی ویڈیو لیک کرنے والے ہسپتال کے ملازم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ بالی وُڈ کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا،ابتدائی طور پر وہ معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال گئے تھے، لیکن رپورٹوں کے مطابق معائنے کے دوران ان کی طبیعت میں بگاڑ پیدا ہوا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چند دن زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، جس نے مداحوں میں مزید بے چینی پیدا کر دی،ان افواہوں کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب 11 نومبر کی صبح ان کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے باضابطہ بیانات جاری کیے،بیانات میں بتایا گیا کہ دھرمیندر زندہ ہیں اور صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بعد ازاں 12 نومبر کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

خوش قسمتی سے اب دھرمیندر کو ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہے ہیں،اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دھرمیندر کے خاندان اور ان کے مداحوں کو نہایت افسردہ کیا،ہسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو لیک ہوگئی جس میں دھرمیندر اور ان کے اہلِ خانہ کے کچھ نجی اور جذباتی لمحات دیکھے جاسکتے تھے، یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے عوام نے ’پرائیویسی کی شدید خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف

دھرمیندر کے قریبی حلقوں کے مطابق، خاندان اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شدید ناراض اور متاثر ہے، رپورٹ کے مطابق، وہ ہسپتال ملازم جس نے ویڈیو ریکارڈ یا شیئر کی، اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی، تاہم اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی پرائیویسی کے لیے سکیورٹی پروٹوکول سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھرمیندر، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے محترم اور محبوب اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، کے لاکھوں مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، فنکار برادری نے بھی ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مریض کے نجی لمحات کو لیک کرنا انتہائی غیر اخلاقی اور قابلِ سزا عمل ہے۔