عمران خان کیخلاف دہشتگردی مقدمات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سائفر کیس کی سماعت سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دہشتگردی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ۔
چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف رواں سال 14 مارچ کو تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ کھنّہ میں تین مقدمات درج کیئے گئے تھے،چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیاز اور خالد چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،پی ٹی آئی چئیرمین کی عبوری ضمانت پر درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 ستمبر کو بحال کی تھیں،چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں :علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی