علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Nov 14, 2023 | 14:38:PM
علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات رہنے والے علی افضل ساہی کا نام اچانک سے ای سی ایل سے نکالے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما  علی افضل ساہی کا  نام اچانک ای سی  ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بارے  میں مختلف قسم کی افواہیں سامنے آ رہی تھیں کہ کیوں اتنی جلد بازی میں ان کا نام ای سی ایل  سے نکالا گیا ہے ، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ چونکہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی  کے داماد  ہیں اس لیے ان پر سے سفری پابندیاں ختم کی گئی ہیں ۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے معاملات طے پا گئے  ہیں اور وہ جلد  ہی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ (ن) کو جلد جوائن کر لیں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ان کے خاندان کو ایک قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس کی آفر کی ہے اور  تمام معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ علی افضل ساہی کا نام فیصل آباد میں درج مقدمات اور ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ علی افضل ساہی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 769/2023اور 921/2023 درج ہے،علی افضل سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کے داماد ہیں۔