چودھری پرویز الٰہی کا طارق ٹیڈی کی مالی امداد کا اعلان

Nov 14, 2022 | 23:32:PM
 چودھری پرویز الٰہی,طارق ٹیڈی, مالی امداد ,اعلان
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری اورطارق ٹیڈی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامیڈین طارق ٹیڈی کی مالی امداد کا اعلان کردیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے  طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔  

امدادی چیک سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی  اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس  سیکرٹری چودھری اقبال نے پی کے ایل آئی ہسپتال میں دیا ،سیکرٹری اطلاعات  کا کہنا تھا کہ فنکار طارق ٹیڈی ہمارا اثاثہ ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے طارق ٹیڈی جلد صحت یاب ہوں۔