خواجہ سرا نایاب نے بھی بلدیاتی سیاست میں قدم رکھ دیا،کاغذات جمع

Nov 14, 2022 | 14:50:PM
خواجہ سرا نایاب نے بھی بلدیاتی سیاست میں قدم رکھ دیا،کاغذات جمع
کیپشن: خواجہ سرا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد  لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لئےخواجہ سرا نایاب علی نے بھی  اپنے کاغذات جمع کرا دئیے۔

خواجہ سرا نایاب علی نے چئیرمین اور جنرل کونسلر پر انتخاب لڑنے کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔  نایاب علی کا کہنا تھا کہ کاغذات جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔
دوسری جانب  بلوچستان کے 32 اضلاع میں  آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے نام شائع کئے جائیں گے۔ناموں کی فہرست متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں آویزاں کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ 15 نومبر سے 17  نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔

مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہو گی ،لسبیلہ اور حب اضلاع میں ڈائریکٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد آج امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی۔لسبیلہ اور حب میں پولنگ 11 دسمبر کو ھو گی۔