ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں برف باری

Nov 14, 2022 | 11:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں برف باری ،موسم نے انگڑائی لی تو ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش ،صبح دفاتر کے لیے نکلنے والے شہری کو ٹریفک جام میں مشکلات  کا سامنا  رہا ،مری روڈ سے سرینا چوک کی طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،محکمہ موسمیات کی آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔۔

ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے  سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی 08،کالام،استور،بابوسر،  اسکردو منفی03 ، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،مالم جبہ منفی02 ، گوپس، زیارت منفی01، درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،  بگروٹ  اور گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد 11، لاہور  15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی  22،پشاور 10،کوئٹہ  07،ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، مظفر آباد کم سے کم 06،مری 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،فیصل  آباد 15 ،ملتان 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز - پاکستان - موسم
ٹیگز: