فضل الرحمان رینٹ اے کر اؤڈ والے بن چکے۔ ای وی ایم کا قانون پاس کرا لیں گے۔شبلی فراز

Nov 14, 2021 | 19:14:PM
الیکشن۔شفاف۔شبلی۔ای وی ایم۔تقریب
کیپشن: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا۔
 اتوار کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے تمام انتخابات متنازع رہے، الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ای وی ایم کو جگہ دینی ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا مقصد بیرونی مداخلت کو روکنا ہے، اس سلسلے میں تمام لوگوں کو بریفنگ دی جارہی ہیں، اگلے ہفتے اس حوالے سے قانون منظور ہو جائے گا۔اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے بہترین پیکیج لائے جارہے ہیں، اپوزیشن کے پاس قوم کے لئے اور مہنگائی کو کم کرنے کے کوئی آپشن نہیں، پی ڈی ایم کو ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان اختلافات ہیں، وہ کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔
 مولانا فضل الرحمان کی صورتحال واضح نہیں، وہ ’رینٹ اے کر اؤڈ‘ (کرائے پر لوگوں کو لانے والے) بن چکے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کی خوشحالی اور امن کا اثر پاکستان پر براہ راست ہوتا ہے، افغانستان میں معاشی صورتحال ٹھیک نہیں، جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کو افغانستان کو مدد کرنا ہوگی، عالمی دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پورا ایکو نظام بنایا گیا ہے، ماضی میں یہ شعبہ کافی نظر انداز رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں نیا موڑ۔۔ملزم کی رہائی کا حکم