انسٹا گرام نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا

May 14, 2026 | 23:06:PM
انسٹا گرام نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )سوشل میڈیا کی مقبول ایپ ’’انسٹا گرام ‘‘ نے جنریشن زی صارفین کے لیے اپنا نیا فوٹو شیئرنگ فیچر ’’انسٹنٹس‘‘ باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

Meta کی ملکیتی ایپ نے اس فیچر کو انسٹاگرام کے اندر اور ایک علیحدہ’’انسٹنٹس ایپ‘‘ کی صورت میں پیش کیا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو اپنے قریبی دوستوں اور باہمی فالوورز کے ساتھ نجی اور غیر رسمی انداز میں تصاویر شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انسٹنٹس فیچر کے ذریعے صارفین ایسی تصاویر شیئر کر سکیں گے جنہیں صرف ایک مرتبہ دیکھا جا سکے گا، جس کے بعد وہ خودکار طور پر غائب ہو جائیں گی۔

 یہ نظام اسٹوریز سے مختلف ہے کیونکہ انسٹاگرام اسٹوریز 24 گھنٹے تک دستیاب رہتی ہیں، جبکہ انسٹنٹس تصاویر فوری طور پر ختم ہو جاتی ہیں، جسے Snapchat کے فیچر سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں فلٹرز، اسٹیکرز یا ٹیکسٹ اوورلے شامل نہیں کیے جا سکتے، تاکہ صارفین حقیقی اور غیر پالش شدہ لمحات کو اصل شکل میں شیئر کر سکیں۔

انسٹنٹس استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسنجر میں جا کر “منی فوٹو اسٹیک” آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ اپنی پسند کے سامعین منتخب کرنے کے بعد تصویر شیئر کر سکیں گے۔

انسٹاگرام کی نائب صدر برائے پروڈکٹس ٹیسا لیونز لینگ کے مطابق نوجوان صارفین اب عوامی پوسٹس کے بجائے نجی گروپس میں مواد شیئر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اور اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر تیار کیا گیا ہے۔

صارفین انسٹنٹس تصاویر کو کلیکشنز کی صورت میں محفوظ بھی کر سکیں گے اور بعد میں انہیں اسٹوریز کے طور پر دوبارہ شیئر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان