طاقتور طوفان کے باعث ایک شخص ہوا میں اڑا گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو طاقتور طوفان کے دوران حقیقی معنوں میں فضا میں اڑنے لگا۔
جی ہاں واقعی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں یہ واقعہ سامنے آیا۔
ننھے میاں نامی شخص 13 مئی کو بریلی کے گاؤں Bamiyana میں طاقتور طوفان کے دوران ٹین سے بنے شیڈ کی رسی کو تھامے ہوا تھا۔
مگر تیز ہوا نے دونوں کو ہوا میں اڑا دیا اور شیڈ کے ساتھ وہ شخص بھی فضا میں اڑ گیا۔
A dramatic video from UP's Bareilly has surfaced, showing a man being violently tossed several feet into the air by powerful winds during a severe storm. Clinging desperately to a tin shade, the victim was suddenly hurled skyward before crashing back to the ground. pic.twitter.com/23InPSYN4f
— Piyush Rai (@PiyushRaiUP65) May 14, 2026
بھارتی میڈیا کے مطابق ننھے میاں نے بتایا کہ وہ فضا میں 30 سے 40 فٹ بلندی پر گیا اور پھر لگ بھگ 50 فٹ نیچے جاگرا۔
جس رسی کو اس نے تحفظ کے لیے تھاما وہ بہت کمزور ثابت ہوئی۔
زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس شخص کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔بعد ازاں اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔