ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)بیرونی ادائیگیوں اور ڈپازٹس کے رول اوور ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 8 مئی تک مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی ذخائر ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے پانڈا بانڈ کے اجراء سے متوقع 25 کروڑ ڈالر کے باعث ذخائر میں مزید بہتری کی توقع ہے، جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر مالی سال کے 18 ارب ڈالر کے ہدف کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بہتری کی جانب گئے ہیں، اور 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مئی تک 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ٰیہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان