ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) ایران کی بحری افواج نے بدھ کی رات سے چینی جہازوں کے ایک گروپ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد ایران نے اس راستے سے شپنگ سرگرمیوں پر بڑی حد تک پابندیاں عائد کر رکھی تھیں، تاہم اب چینی جہازوں کو محدود اجازت دی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بدھ کی شام سے ایران کی اجازت کے بعد تقریباً 30 بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان