بنگلادیش کے ناہید رانا ، جنوبی افریقہ کی لاورا آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ ایوارڈز کا اعلان کر دیا، مردوں کے کیٹیگری میں بنگلادیش کے ناہید رانا جبکہ خواتین میں جنوبی افریقہ کی لاورا وولورٹ کامیاب قرار پائیں۔
مرد کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے عمان کے جتیندر سنگھ اور متحدہ عرب امارات کے اجے کمار بھی نامزد تھے،خواتین کے زمرے میں سری لنکا کی امیشا دولانی اور برازیل کی لارا کارڈوسو کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز کے تحت 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کو اعزازات دیے گئے،ان ایوارڈز میں ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی20 اور مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔
2025 کے دوران بھارتی بائولر جسپریت بمرا (Jasprit Bumrah)مردوں کے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، عظمت اللہ (Azmatullah Omarzai)مردوں کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، بھارتی اوپنر بیٹر شبمن گل (Shubman Gill) فروری 2025 کے پلیئر آف منتھ قرار پائے تھے، جبکہ مہندی حسن مرزا کو پلیئر آف دی منتھ اپریل 2025 قرار دیا گیا تھا۔
آئی سی سی ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف زمروں میں ایوارڈز دیتا ہے، جن میں مردوں اور خواتین دونوں کی کرکٹ شامل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا بڑا فیصلہ، کس شہرکودبئی بنایا جائیگا؟