ایمان مزاری اور ہادی کی سزا معطلی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائر

May 14, 2026 | 17:45:PM
ایمان مزاری اور ہادی کی سزا معطلی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائر
کیپشن: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)متنازع ٹویٹس کیس  میں  ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائرکر دی گئیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 27 فروری کے بعد سے سزا معطلی درخواستیں کسی بنچ کے سامنے مقرر نہیں کی گئیں، درخواست گزار 24 جنوری 2026 سے جیل میں قید ہیں، فیصلہ نہ ہونا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، درخواستیں ایڈووکیٹ فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور محمد جبران ناصر کے ذریعے دائر کی گئیں۔

درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواست کو 18 مئی 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ نے 12 مئی کو ہائیکورٹ کو سزا معطلی درخواستوں پر جلد فیصلے کی ہدایت کی، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ دو ہفتوں کے اندر ان درخواستوں پر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت 5 لاکھ کے قریب! چاندی بھی مہنگی ہو گئی