سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 787 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 86 ہزار 958 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے بڑھ کر 9 ہزار 204 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 55 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 890 روپے پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 4700 ڈالرز کا ہوگیا، اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں 0.65 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.20 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے ملک میں سیاسی بحران،وزیراعظم نے اچانک استعفیٰ دیدیا