پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

May 14, 2026 | 12:01:PM
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبا ز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،وہ  1986 سے 1992 کے درمیان 9ٹیسٹ اور 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے،آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، ٹکٹوں کی فروخت کا نیاریکارڈ
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے،فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں،لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے،آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔