دبئی کی بجٹ ایئر لائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کردی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ائیر لائن نے "آپریشنل وجوہات" کی بنا پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3 بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کر دی ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ہیں۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو پیسے واپس کیے جارہے ہیں جبکہ ٹکٹ رکھنے والوں کو دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ میں نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ؛ اسرائیل کی تصدیق
واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پرمارچ میں مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ عرب امارات کی دیگر ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں جاری ہیں۔